• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں پر حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ پاکستان کی سرزمین پر معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں افغان سرزمین کے استعمال کا سلسلہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکا ہے، جو کھلی دشمنی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،اگر افغان حکومت نے اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ نہ کیا اور بارڈر مینجمنٹ مؤثر نہ بنائی تو پاکستان اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سخت قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور جدوجہد پوری دنیا تسلیم کرتی ہےاس کے باوجود افغانستان کی خاموشی اور چشم پوشی قابلِ مذمت ہے،ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت فوری طور پر افغان انتظامیہ کے ساتھ سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کرائے، بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لے، اور سرحدی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید