کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم جمہوریت اور عدلیہ کے خلاف سازش نہیں بلکہ اس سے پارلیمنٹ اور اعلیٰ عدالتوں کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں مدد ملے گی،موجودہ آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے، ملک کی بیرونی صورت حال میں جب بھارت اور افغانستان ہمارے خلاف دہشت گردی اور سازشوں میں مصروف ہے ،یہ اقدام ملکی دفاع میں مزید استحکام پیدا کرے گا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے حالیہ معرکہ حق میں بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ پوری قوم کی ترجمانی ہے،سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے ججز کا ایجنڈا سیاسی ہے۔