• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی آٹو انڈسٹری کو ‘میک اِن پاکستان‘ گاڑیوں کی برآمد پر توجہ دینی چاہیے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مقامی آٹو انڈسٹری کو ‘میک اِن پاکستان’ گاڑیوں کی برآمد پر توجہ دینی چاہیے، آٹو پارٹس مینوفیکچررز مستقبل کو مدِ نظر رکھیں اور عالمی مارکیٹ سے برآمدی آرڈرز حاصل کرنے کی کوشش ضرور کریں، یہ بات ، چیف ایگزیکٹو ای ڈی بی انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) حماد علی منصور نے کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان آٹو شو 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آٹو مارکیٹ بنگلہ دیش، ایتھوپیا اور سری لنکا کی آٹو مارکیٹوں سے کہیں بہتر ہے۔انہوں نے کہا،“میں مقامی آٹو مینوفیکچررز اور آٹو پارٹس مینوفیکچررز سے کہتا ہوں کہ وہ مستقبل کو مدِ نظر رکھیں اور عالمی مارکیٹ سے برآمدی آرڈرز حاصل کرنے کی کوشش ضرور کریں۔

ملک بھر سے سے مزید