اسلام آباد( رانا غلام قادر ) ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت229 روپے تک پہنچ گئی ، پشاور میں چینی 200 روپے کلو کراچی ،اسلام آباد میں 195، راولپنڈی میں 190روپے کلو ، کوئٹہ کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پرمجبور،گذشتہ ایک ہفتےمیں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں19 روپےتک کا اضافہ ہوا،کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت210 روپےسے بڑھ کر229 روپے تک ہوگئی ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطا بق پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت200 روپے تک ہے، کراچی اوراسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلوقیمت 195روپے ،راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت190روپے تک ہے۔