• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ ٹوکیو کشیدگی، تائیوان پر جاپانی وزیراعظم کے بیان کے بعد سفیروں کی طلبی

بیجنگ (اے ایف پی)بیجنگ ٹوکیو کشیدگی، تائیوان پر جاپانی وزیراعظم کے بیان کے بعد سفیروں کی طلبی،وزیراعظم تاکائچی کے بیان پر چین کا سخت احتجاج، چینی قونصل کا دھمکی آمیز پوسٹ، جاپان کی شدید مذمت،دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیر طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔جاپان کا کہنا ہے تائیوان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ تائیوان سے متعلق جاپانی وزیراعظم ساناے تاکائچی کے حالیہ بیان پر چین اور جاپان کے درمیان سفارتی تناؤ بڑھ گیا۔ تاکائچی نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ اگر تائیوان پر طاقت کے ذریعے حملہ ہوا تو یہ جاپان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، جس کے تحت جاپان اجتماعی دفاع کے طور پر فوج بھیجنے پر غور کر سکتا ہے۔ اس بیان پر چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے جاپانی سفیر کو طلب کیا اور اسے "غلط اور اشتعال انگیز" قرار دیا۔صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب چین کے اوساکا میں قونصل جنرل نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ وہ جاپانی وزیراعظم کی "گردن کاٹ دیں گے"۔ یہ پوسٹ بعد میں حذف کر دی گئی، لیکن جاپان نے چین کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور اسے غیر موزوں قرار دیا۔ جاپانی حکام نے چین سے مطالبہ کیا کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز نہ ہوں۔
اہم خبریں سے مزید