• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیر خارجہ کا دھماکوں پر پاکستان اور ہندوستان سے اظہار تعزیت

بیجنگ( نیوز ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان اور ہندوستان میں ہونے والے دھماکوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے،چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے پر تعزیت کی،جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ چینی وزیر خارجہ نےپاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کو بھیجے گئے ایک پیغام میں اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید