کراچی (نیوز ڈیسک) چین کی خفیہ سونے کی خریداریوں سے عالمی بلین مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، چین کی خریداری اس سال 250 ٹن تک پہنچ سکتی ہے، جو باضابطہ اعداد و شمار سے دس گنا زیادہ ہے، چین نے سونے کی خفیہ خریداریوں کے ذریعے عالمی بلین مارکیٹ میں ریکارڈ ریلی کو مزید بڑھا دیا ہے، جس کے اصل حجم کو مارکیٹ کے زیادہ تر تجزیہ کار بھی نہیں جان پاتے۔