اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان میں رواں سال 2025ء کی پہلی تین سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 53لاکھ سائبر حملے رپورٹ ہوئے ،25 لاکھ سے زائد ویب بیسڈ سائبر حملے ناکام بنائے گئے، پاکستان میں فشنگ، بوٹ نیٹ اور جعلی وائی فائی حملوں میں اضافہ ہوا ، سائبر سیکورٹی پر کام کرنیوالے عالمی ادارے کیسپرسکی نے رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 27فیصد صارفین میل ویئر حملوں کا شکار ہوئے، 24فیصد کارپوریٹ اداروں کو متاثرہ ڈیوائسز سے خطرات کا سامنا کرنا پڑا، 3لاکھ 54ہزار ایکسپلائٹ اٹیمپٹس کیسپرسکی نے بلاک کر دیں۔