• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر ایک منٹ میں موٹر سائیکل حادثہ ہو رہا ہے،سیکرٹری ایمرجنسی

لاہور (کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک منٹ میں موٹر سائیکل حادثہ ہو رہا ہے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثات میں 75 فیصد سے زائد حادثات موٹر سائیکل سے منسلک ہیں اگر موٹر سائیکل کی سپیڈ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کم کر دی جائے تو اس ایک عمل سے روڈ ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پاکستان میں ہر منٹ میں ایک موٹر بائیک ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ ان حادثات میں سب سے زیادہ گھر کے کفیل اور ذمہ دار افراد متاثر ہوتے ہیں۔
لاہور سے مزید