کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات، ہاوسنگ و ٹاون پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیات کا نظام سب سے ذیادہ بااختیار سندھ کا ہے جمہوریت کے جو لوگ چیمپئن بنتے ہیں انہوں نے بلدیاتی اداروں کو معطل کردیا تھا ہم بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار کررہے ہیں،نئے صوبے کی بات ایک شوشہ ہے ،نیا صوبہ بنے گا تو کتنی اسمبلیاں کتنے دفاتر بنانے ہوں گے ؟ یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز ایسوسی ایشن آف بلڈرز (آباد) کے آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بہتری کرکے دکھائے گی ہم صرف کراچی میں نہیں پورے سندھ میں کام کر کے دکھائیں گے ہمیں پتا ہے شہر کی سڑکوں کی صورتحال خراب ہے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت اور وژن کے تحت شہر کے انفرااسٹریکچر پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق سے ہمیں چند فیصد حصہ ملتا ہے کراچی کے لیے وفاق کی کیا کوئی زمہ داری نہیں ہے ؟ مگر سیاسی جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہم پر تنقید کرتے ہیں ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے ہم بہتری کی جانب جانا چاہتے ہیں کراچی واحد شہر ہے جہاں لوگ گھومنے نہیں بلکہ بسنے کے لیے آتے ہیں۔