• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Alibaba کی چینی فوج کیلئے امریکا کو نشانہ بنانے میں مدد الزامات کی تردید

کراچی (نیوز ڈیسک)Alibabaنے چینی فوج کیلئےامریکا کو نشانہ بنانے میں مدد کے الزامات کی تردید کی ہے، میمو میں دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی امریکی ہدف کے خلاف چینی فوجی کارروائیوں کیلئے ٹیکنالوجی سپورٹ فراہم کرتی ہے،چینی سفارتخانے کا کہنا ہے حکومت کبھی قوانین کی خلاف ورزی کر کے بیرونی ممالک کا ڈیٹا فراہم کرنیکا مطالبہ نہیں کریگی، فائنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ وائٹ ہاؤس میمو کے مطابق Alibaba امریکی ہدف کے خلاف چینی فوجی کارروائیوں کے لیے ٹیکنالوجی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔میمو میں دعویٰ کیا گیا کہ Alibaba صارفین کے ڈیٹا جیسے IP ایڈریسز، WiFi معلومات اور ادائیگی کے ریکارڈ چینی حکام اور PLA کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔چینی ٹیکنالوجی کمپنی Alibaba نے امریکی میڈیا رپورٹس کی سخت تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی چین کی فوج کے لیے امریکہ کو نشانہ بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور صارفین کے ڈیٹا جیسے IP ایڈریسز، WiFi معلومات اور ادائیگی کے ریکارڈ چینی حکام اور PLA کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید