کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بس میں نہ رہی،آئے دن بجلی کے بریک ڈاون اور لائن پھٹنے کا بہانہ،کے الیکٹرک کو ذمے دار قرارا دے کر جان چھڑانہ معمول بن گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پانی کا بل واٹر کارپوریشن کو دیتےہیں پانی کی فراہمی اس کی ذمے داری ہے واضح رہےسندھ حکومت واٹر کارپوریشن پر اربوں روپےسالانہ خرچ کرتی ہے تاکہ وہ کراچی کے عوام کو پانی پہنچائےلیکن عرصہ دراز سے کئی ایم ڈی آئےاصلاحات کا بھی ڈھنڈورا پیٹاجاتا ہے لیکن پانی کی فراہمی دن بدن کم اور جن علاقوں کو پہلےمل جاتا تھا اب وہ مکین بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں ادارے کے پاس اس سلسلے میں کوئی مربوط میکننزم نہیں ہےدریں اثنا تعطل کو چند روز ہی گزرے تھے کہ اتوارکو پھر ترجمان نے بتایا کہ صبح دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاؤن پیش آیا جو پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ فیز میں صبح 6بج کر 35منٹ پر رپورٹ ہوا جبکہ کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ لائنوں سے پانی کے رسائو کے باعث زیر زمین کیبل کو نقصان پہنچتا ہے واٹر کارپوریشن ترجمان کے مطابق بجلی کے اس اچانک تعطل کے باعث 72انچ قطر کی لائن نمبر 5متاثر ہوئی جبکہ سیکنڈ فیز کے چار پمپس بند ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا سیکنڈ فیز کی بجلی صبح 9 بجے بحال کردی گئی جس کے بعد دو پمپس کو فعال کرکے شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جبکہ پھٹنےوالی لائن کی مرمت مکمل ہوتے ہی مزید دو پمپس بھی فعال کر دیے جائیں گے ابتدائی تخمینے کے مطابق پمپس کے بند ہونے اور لائن کے پھٹنے سے شہر کو تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے مرمتی کام پیر کے روز تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا پورا نظام دوبارہ معمول کے مطابق فعال ہو جائے گا ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل 5 نومبر، 11 نومبر اور 13 نومبر کو بھی کے الیکٹرک کی جانب سے فورتھ فیز، سیکنڈ فیر اور کے تھری پمپ ہاؤس میں کیبل فالٹ کے باعث کئی گھنٹوں تک بجلی معطل رہی تھی، جس کے نتیجے میں شہر کو پانی کی فراہمی کے نظام میں شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا تھادریں اثنا ترجمان کےالیکٹرک نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائنوں سے پانی کے رسائو کے باعث زیر زمین کیبل کو نقصان پہنچتا ہے پمپنگ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جاری ہے ترجمان نے کہا کہ لائنوں سے پانی کے رسائو کے باعث کام میں دشواری کا سامنا رہتا ہےپانی کے رسائو کی باقاعدہ متعلقہ حکام کو نشاندہیکر دی گئی ہے۔