• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا اجتماع عام، مینارِ پاکستان میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے لاکھوں لوگ تین دن لاہور میں گزاریں گے ۔ 21تا 23نومبر کوہونیوالے اجتماع عام کی مینارِ پاکستان میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تمام شعبہ جات اور کمیٹیوں نے شرکت کی ۔ ریہرسل میں شرکاء کے قیام و طعام،نمازوں کی ادائیگی اور دیگر مشاغل کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ مرکزی سٹیج کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔اجتماع عام کے پنڈال کیلئے ٹینٹ لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔
لاہور سے مزید