لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے شہر بھر میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور اور انتخابی حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت 23 نومبر کو لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کرے گی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت کارکنان کو حقیقی جمہوری حق فراہم کر رہی ہے۔