• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کے زوال، دیکھ لیے

وقت کے ماہ و سال، دیکھ لیے

عشق! تیرے تونگروں نے کئی

پیار کے عرضِ حال، دیکھ لیے

عزم کے آسمان پر جا کے

ضبط کچھ بے مثال، دیکھ لیے

آئینے، اب کشش نہیں رکھتے

حُسن! تیرے جمال، دیکھ لیے

چاندنی راتوں کی رفاقت میں

لفظ سادہ کُلال، دیکھ لیے

اُس کی خُوش بُو کے سائے محفل میں

دِل نے خوابوں کے حال، دیکھ لیے

تیری آواز کے ترنّم نے

شاعروں کے غزال، دیکھ لیے

نرم آنکھوں کے نرم سائے میں

خُوب رُو سب خیال، دیکھ لیے

پُھول بھی تیرے نام سے چمکے

گلشنوں نے جمال، دیکھ لیے

تُو نے نفرت سے جو بھی پوچھے ہیں

ہم نے سب وہ سوال، دیکھ لیے

اپنی اوقات کی اسیری میں

ظرف تیرے، وصال دیکھ لیے

اُن کی آنکھوں کے سیماؔ جادو نے

زندگی کے کمال، دیکھ لیے

(سیما عبّاسی)

سنڈے میگزین سے مزید