• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ نے 15 شوگرملز کی رٹ پٹیشن خارج کردی

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) لاہو ہائی کورٹ نے15شوگرملز کی طرف سےدائر رٹ پٹیشن کو بد ھ 19نو مبر کوخارج کردیا ، شوگرملز نے 15نومبر سے پنجاب میں کرشنگ سیزن شروع کرنیکا حکومت پنجاب کے آرڈر کےخلاف لاہورہائی کورٹ سے حکم امتنا عی جاری کرنے کی استدعاکی تھی ،رٖ ٹ کی پہلی سماعت 14نومبر اوردوسری سما عت 17نو مبر 2025کو کی گئی جبکہ 19نومبرکو فاضل بینچ نےمکمل سماعت کےبعد رٹ پیشن کوخارج کردیا جس کے فوری بعد کین کمشنرپنجاب نےرحیم یارخان کی پانچ شوگرملزکونوٹس جاری کئےہیں نوٹس میں کہا گیاہے کہ ان پر50،50لاکھ کی پینلٹی عائد کی جائے، جن شوگرملزکو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ا ن میں خمزہ ، اتحاد، جماالدین ون ، جماالدین ٹواوررحیم یارخان شوگرملز شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید