• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے فون کرکے کہا آپ نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں، امریکی صدر

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی کی فوجی کشیدگی پر تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں فون کر کے بتایا کہ’’آپ نے لاکھوں جانیں بچائیں‘‘، پاک بھارت جنگ 350 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے روکی،بدھ کو امریکاسعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’میں تنازعات کو حل کرنے میں اچھا ہوں، اور ہمیشہ رہا ہوں، میں نے اس حوالے سے برسوں میں بہت اچھا کام کیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’بھارت، پاکستان، ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ جنگ کرنے والے تھے، میں نے کہا ٹھیک ہے، آپ لڑ سکتے ہیں، لیکن میں دونوں ممالک پر 350 فیصد ٹیرف لگا رہا ہوں، امریکا کے ساتھ مزید کوئی تجارت نہیں ہوگی‘۔انہوں نے بھارتی اور پاکستانی ردِعمل کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ ’ وہ بولے، نہیں، نہیں، آپ ایسا نہیں کر سکتے‘۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جواب دیا کہ ’میں ایسا کرنے جا رہا ہوں، میرے پاس واپس آؤ تو میں اسے کم کر دوں گا، لیکن میں آپ لوگوں کو ایٹمی ہتھیار ایک دوسرے پر داغتے نہیں دیکھ سکتا، لاکھوں لوگوں کو مرتے نہیں دیکھ سکتا اور ایٹمی گرد و غبار کو لاس اینجلس پر آتے نہیں دیکھ سکتا، میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

اہم خبریں سے مزید