• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل /سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم وفاقی آئینی عدالت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عدالت کے قیام سے وفاق مزیدمضبوط ہوگا،تاہم اس عدالت میں تمام صوبوں کو مساوی نمائندگی دی جانی ضروری ہے تاکہ یہ عدالت قومی سطح کے آئینی اور سیاسی معاملات جبکہ سپریم کورٹ معمول کے مقدمات کی سماعت کر سکے،اس عدالت کا قیام پچھلی دو دہائیوں سے ملک بھر کی وکلا ء برادری کا مطالبہ تھا،پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نصر اللہ وڑائچ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون الرشید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں ادارے ملک میں قانون کی حکمرانی، عدلیہ کا آزادی، اداروں کی بالادستی اور آئین کی مضبوطی کے لئے کھڑے ہیں، وہ وفاقی ائینی عدالت کے قیام کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید