• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا وزیر اعلیٰ کے پی کا خط نظر انداز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)مریم نواز کا وزیر اعلی کے پی کا خط نظر انداز کرنےکا فیصلہ، روزمرہ کی ڈاک میں آئے خط کو تبصرے کے بغیر وزیر اعلی پنجاب نے آگے کردیا ، سزایافتہ قیدیوں سے سیاسی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکتی،پہلے خود قانون پڑھنے کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا کے اپنے ہم منصب کے اس خط کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میں اس نے جیل میں قید کاٹ رہے تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کے لئے التجا کی ہے اور جیل حکام کی شکایت کی ہے کہ وہ اسے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے حالانکہ عدالت بھی ایسا کرنے کے لئے کہہ چکی ہے۔ جنگ، دی نیوز کو پتہ چلا ہے کہ روزمرہ کی ڈاک میں یہ خط جب مریم نوازشریف کے سامنے آیا تو انہوں نے اس پر کوئی تبصرہ کئے بغیر اسے دوسرے کاغذات کے ساتھ آگے کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے عملے نے مکتوب صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو ارسال کر دیا جو قانون داں بھی ہیں انہوں نے اس کا جائزہ لینے کے بعد خط ملنے کے تیسرے روز اختصار کے ساتھ اس پر تبصرہ کر دیا کہ سہیل آفریدی قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون پڑھیں۔ جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں سے ملاقات کی سہولت فراہم کرنے سے وزیراعلیٰ کا کیونکر کس طرح کا تعلق ہو سکتا ہے، وہ کسی سرکاری افسر کی اپنے فرائض کی بجا آوری میں مداخلت نہیں کرتیں۔

اہم خبریں سے مزید