• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اگلے سال تک سولر پینلز کی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کریگی

لاہور( جنگ نیوز)پاکستان میں اگلے سال تک سولر پینلز کی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کر جائے گی، ایک رپورٹ کے مطابق سولرپینلز سے بجلی کی پیداوارمیں لاہور سب سے آگے ہے جبکہ فیصل آباد دوسرے اور سیالکوٹ تیسرے نمبر پر ہے، آئندہ سال پاکستان کے انڈسٹریل زونز میں دن کے وقت سولر پینلز سے بننے والی بجلی نیشنل گرڈ سے تجاوز کرے گی۔پاکستان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ترقی پذیرممالک کے لئے مثال بن گیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان نیشنل گرڈ سے زیادہ سولر پینلز سے بجلی بنانے والا پہلا ترقی پذیرملک بنے گا۔سولرپینلزکی وجہ سے کاربن کے اخراج اور بلوں میں کمی آئی ہے تاہم ڈیمانڈمیں کمی کی وجہ سے یوٹیلٹی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید