واشنگٹن (جنگ نیوز) دنیا کے سب سے زیادہ قرض دار ممالک میں جاپان پھر سرفہرست، پاکستان شامل نہیں، جاپان کا قرض جی ڈی پی کے 242 فیصد ہونے کا امکان، اس کے بعد اریٹریا، سنگاپور، یونان، اٹلی، بحرین، سوڈان شامل ہیں۔ عالمی معاشی اداروں نے سال 2025 کے لئیدنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جس میں ممالک کے مجموعی قومی قرض، جی ڈی پی کے مقابلے میں قرض کے تناسب، اور کئی صورتوں میں پبلک و حکومتی قرض دونوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 کی فہرست میں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان اس سال دنیا کے سرِفہرست قرضدار ممالک میں شامل نہیں ہے۔ 2025 میں بھی سب سے زیادہ قرض کے بوجھ تلے ممالک میں جاپان سرفہرست رہا۔