• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بنگلادیش کو 1 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرنے کیلئے تیاریاں

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پاکستان نے بنگلادیش کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرنے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن نے بنگلہ دیش کو برآمد کرنے کے لیےایک لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ، چاول کراچی پورٹ کے ذریعے بنگلادیش برآمد کیا جائے گا۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر جبکہ بولی کے لیے کم از کم 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن کی حد مقرر ہے۔

اہم خبریں سے مزید