اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیربحری امور جنیدانوارچوہدری نے بنگلہ دیش کے ساتھ ایک جامع اوروسیع تر میری ٹائم معاہدے کی تجویز پیش کردی ۔مجوزہ شراکت داری کا مقصد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) اور بنگلہ دیش شپنگ کارپوریشن (بی ایس سی) کے درمیان تعاون کو باقاعدہ بنانا ہے۔