اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بابری مسجدکی جگہ بنائےگئے رام مندر پر جھنڈا لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔بھارت کی عدالتی کارروائیاں بھی مسلمانوں کے خلاف امتیازی رویے کی عکاس ہیں،دفتر خارجہ ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بابری مسجدکو 6 دسمبر 1992 کو انتہاپسند ہجوم نے شہید کیا تھا۔ بھارت کی عدالتی کارروائیاں بھی مسلمانوں کے خلاف امتیازی رویےکی عکاسی کرتی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ریاست کا اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے مذہبی و ثقافتی ورثےکو مٹانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ متعدد تاریخی مساجد کی توہین اور انہیں شہید کرنے کے خطرات لاحق ہیں۔