• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا،شہریوں کے تشدد سے واٹر ٹینکر کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، تفصیلات کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔حادثہ کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر پر پتھرائو کرکے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا، پولیس نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں جاں بحق نوجوان کی شناخت 20سالہ عزیر ولد مبشراحمد جبکہ زخمی کی 32سالہ فہیم ولد صغیر احمد سے ہوئی، پولیس نے 16 ویلر واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کردیا ہے۔،دریں اثنا اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ رئیس امروہوی چوک کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر ضعیف المعر شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 40سالہ اختر حسین ولد منور حسین کے نام سے ہوئی ہے، متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید