کراچی( اسٹاف رپورٹر )زمان ٹائون پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم محمد فضیل ولد محمد حاتم خان کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین اور تین راؤنڈ برآمد کر لئے ، علاوہ ازیں لانڈھی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم مدثر خان ولد محسن خان کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم پستول اور راؤنڈ برآمد کرلئے ۔