• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکسن کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جیکسن کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی گلشن سکندر آباد میں واقع گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 22 سالہ ماہ نور زوجہ مقبول کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے گلا دبا کر قتل کیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم مقبول کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید