• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار شو روم پر فائرنگ میں ملوث بھتہ خور گروہ کے 4 کارندے گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے کار شوروم پر فائرنگ کرنے والے مبینہ بھتہ خور گروہ کے زخمی سمیت 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ،ایس آئی یو کے مطابق پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، بھتہ میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، زخمی ملزم کی شناخت جنید جبکہ اس کے ساتھیوں کی بلال، وقار اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی،پولیس کے مطابق ملزم جنید نے بھتہ طلبی کے لیئے کار شوروم پر فائرنگ کی تھی،گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری احمد علی مگسی گروہ سے ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو کار شوروم پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں،ملزمان پر بھتہ خوری، منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات درج ہیں، ملزم جنید پر تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا میں بھتہ کا مقدمہ درج ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید