• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کا بہتر استعمال بلدیہ عظمیٰ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح کے لیے بلدیاتی اراضی کا بہتر استعمال بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، خصوصاً تعلیم جیسے شعبوں میں ہم کراچی کے وسائل کے ذمے دارانہ استعمال کے لیے پرعزم ہیں، ترک شدہ مقامات کو علم کے مراکز میں تبدیل کرنا ہمارے بچوں اور شہر کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے، کے ایم سی نے بلدیہ ٹاؤن میں 3،125 مربع گز اراضی سماجی تنظیم دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے حوالے کردی ہے، جہاں نیا اسکول تعمیر کیا جائے گا، وہ بدھ کو یہاں کے ایم سی ہیڈ آفس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اور زمین حوالگی کی باضابطہ تقریب میں گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر فائونڈیشن کے چیئرمین مشتاق چھاپرا اور سینئر بلدیاتی افسر بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں اسکول کا قیام مقامی خان دانوں کے لیے فائدہ مند ہوگا، جہاں بچوں کو کم لاگت میں معیاری تعلیم میسر آئے گی جو طویل عرصے سے مناسب تعلیمی سہولتوں سے محروم تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید