• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے، غیر قانونی سم اجراء پر متعدد فرنچائزز پر چھاپے، سامان قبضہ میں لے لیا

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زونل آفس لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور کے تعاون سے فرنچائزز پر چھاپے مارے، جو بائیومیٹرک تصدیقی اسکینرز کے ذریعے غیر قانونی سمز کے اجراء میں ملوث تھے۔ یہ چھاپے شاہکوٹ (ضلع ننکانہ صاحب)، حویلی لکھا (ضلع اوکاڑہ) اور یزمان (ضلع بہاولپور) میں مارے گئے، اس دوران پی ٹی اے اور این سی سی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ سمیں اور غیر قانونی ایکٹیویشنز میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا، پی ٹی اے کے مطابق شاہکوٹ اور حویلی لکھا میں ایک فرنچائز سی ایس آر کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ یزمان میں فرنچائز مالک سمیت تین افراد، جن میں منیجر/سپر وائزر بھی شامل ہیں، کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید