• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اقبال کی فکری راہنمائی میں راستے و منزلیں تلاش کرنی ہیں، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) ہمیں اقبال کی فکری رہنمائی میں وہ راستے اور وہ منزلیں تلاش کرنی ہیں جہاںاللہ تعالی کی قربت ، انسانیت کو معراج اور اقوام کو عزت کے ساتھ دوام ملتا ہے ۔ ترکیہ ، ایران اور جرمنی اقبالی فکر پر عمل پیرا ہو کر ترقی کرگئے مگر ہم نے اقبال کے عظیم فکری اثاثے کوکہیں استعمال نہیں کیا ہماری سیاسی قیادت عمل پیہم اور خودی کے اقبالی درس پر عمل پیرا ہونے کی بجائے امریکہ کی رضا حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ اقبال صرف غریبوں اور مسکینوں کیلئے رہ گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کے سابق وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز یہاں انجمن فیض الاسلام میں یوم اقبال کے حوالے سے ’’ اقبال اور عصر حاضر ‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقبال کی فکری راہنمائی میں راستے و منزلیں تلاش کرنی ہیں، انجمن کے صدر پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد نے تقریب کی صدارت کی جبکہ سینئر نائب صدر اظہار فاطمہ ، نائب صدر کرنل (ر) جمیل اطہر ، جنرل سیکریٹری گروپ کیپٹن(ر) پرویز اختر ، جوائنٹ سیکریٹری طاہر ضیا، بزم عروج ادب کے سربراہ نعیم اکرم قریشی ، انجمن کے تعلیمی اداروں کے پرنسپل و اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔ صدرانجمن پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال کی تعلیمات ایک سمندر ہے جن پر عمل پیرائی اقوام عالم میںہماری سر فخر سے بلند کر سکتی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید