• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں چوتھی سالانہ عربی کانفرنس اختتام پذیر

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں چوتھی سالانہ عربی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی جس میں اردن، الجزائر، عُمان، عراق، مراکش اور مصر سمیت متعدد عرب ممالک سے نامور اساتذہ، محققین اور ادب کے شناور شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب کے قومی و بین الاقوامی مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اندلسی ادب عرب اور مغرب کے مابین تہذیبی و فنی ربط کی ایک لازوال علامت ہے جس نے صدیوں تک لسانی، فکری اور ادبی دنیا کو گہرے اثرات سے مالا مال کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی سالانہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس جس کا عنوان ʼʼاندلسی ادب عرب و مغرب کے مابین تہذیبی و فنی روابط اور اثراتʼʼ تھا،نے اس گرانقدر ورثے کو نئے زاویوں سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔
اسلام آباد سے مزید