راولپنڈی (جنگ نیوز) مسلم لیگ ن رہنما جاوید انور مغل کے صاحبزادے بیرسٹرعبدالباسط جاوید نے لنکن انز یونیورسٹی لندن سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، گزشتہ روز لندن میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرسٹر حسیب اور چوہدری وقار ایڈوکیٹ نے بیرسٹر عبدالباسط جاوید اور ان کے والد جاوید انور مغل کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر جاوید انور مغل کا کہنا تھا کہ بیرسٹر عبدالباسط کا بار ایٹ لاء کرناہمارے لیے اعزاز ہے ۔