• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن قریب

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کی رجسٹریشن مہم مزید تیز کر دی ۔ حکام کے مطابق رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں صرف 4 روز باقی رہ گئے ہیں، جبکہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس 30نومبر تک لازمی رجسٹریشن مکمل کریں، بصورتِ دیگر انہیں سیل کر دیا جائے گا اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید