ملتان(سٹاف رپورٹر) مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپاکستان ریلوے پریم یونین کے زیراہتمام ملتان ریلوے سٹیشن سے ڈی ایس آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور اور ملتان ڈویژن کے صدر رانا محمد شریف نے کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے کہا کہ کیرج اور آر ٹی ایل سٹاف کے اوور ٹائم کی ناجائز کٹوتی فوری طور پر بند کی جائے، 2019 ءسے زیر التوا ٹی اے ڈی اے کی ادائیگیاں فوری یقینی بنائی جائیں۔