ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج، شراب اور چرس برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،چہلیک پولیس نے ملزم یامین سے 10لیٹر شراب ،قادر پورراں پولیس نے ملزم سلطان سے 550گرام چرس ،ملزم محسن سے 9لیٹر شراب اور بستی ملوک پولیس نے ملزم روف سے شراب کی بھٹی برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،مخدوم رشید پولیس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، صدر جلالپور پولیس نے 2سالہ بچی کو مبینہ اغوا کرنے کی اطلاع پر تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر شجاع آباد پولیس نے نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ مظفر آباد پولیس نے ملازمین کو مہلک جگہ پر کام کروانے کے الزام میں فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے 16سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ قادرپورراں پولیس نے شہری سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سیتل ماڑی پولیس نے خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کرکے پکڑے جانے پر 75سالہ شخص کو چھاتی میں مکا مارکر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ نیو ملتان پولیس نے سکول کی طالبہ سے چھیڑ خانی اور نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرکے تعمیرات کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ چہلیک پولیس نے جعلی و فرضی اقرار نامہ تیار کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،ڈکیتی کی نیت سے خاتون کے گھر داخل ہونے بچوں کو ہراساں کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سیتل ماڑی پولیس نے 23سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی جب کہ تھانہ ممتاز آباد پولیس نے فون پر بھتہ کی ڈیمانڈ کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔