• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے بچاؤ اور موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت کے حوالے سے آگہی پروگرام

ملتان (سٹاف رپورٹر) روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن نے ایم ڈی اے، واسا اور کوئیکا کے تعاون سے کالرو کالونی اللہ شافی چوک میں شہری سیلاب سے بچاؤ اور موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت کے حوالے سے آگہی پروگرام منعقد کیا جس میں کوئیکا کے کِم یونگ اور واسا کے سمیع اللہ نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن زاہد ظہور نے کہا کہ عوام شہری ذمہ داریاں اور سِوک ایجوکیشن سے دور ہیں، سمیع اللہ نے بتایا کہ ملتان میں سیوریج کا نظام متاثر ہے جس کی ذمہ داری صرف واسا پر نہیں بلکہ شہریوں پر بھی عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ملتان سے مزید