• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، پولیس نے 43 مقدمات درج کر لیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر میں پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 43مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے احسن سے نقاب پوش ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 40ہزار وموبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے عاشق سے چار ڈاکووں نے موبائل چھین لیا تھانہ نیوملتان کے علاقے شہباز سے مسلح ملزمان نے موبائلزفونز چھین لیے عمر فاروق سے دو موبائل چھین لیے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے رانا محمد شفیق سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 8ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے بشیر احمد کی موٹرسائیکل صدر جلالپور کے علاقے قادر بخش کی بکریاں خدا بخش کی نقدی 80ہزار و 14ماشے سونا مخدوم رشید کے علاقے سلطان کی بکری بستی ملوک کے علاقے خالد نواز کے طلائی زیورات و ملبوسات محمود علی کے کپڑے نیوملتان کے علاقے قمر شفیق کی موٹرسائیکل شعیب سعید کا سامان شاہ رکن عالم کے علاقے طارق محمود ، ریاض احمد سیتل ماڑی کے علاقے عامر اورنگزیب ،احمد عابد کے موبائلزفونز دہلی گیٹ کے علاقے جمیل احمد کی نقدی محمد حسن کا موبائل مسعود اختر کی موٹرسائیکل دولت گیٹ کے علاقے حیدر علی لوہاری گیٹ کے علاقے ارشد کے موبائلزفونز مشتاق احمد کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے کا موبائل فضل کے زیورات کوتوالی کے علاقے ونیزہ صدر کے علاقے جلیل کے موبائلزفونز خالد کا پمپ الپہ کے علاقے شہباز کی موٹر طالب کی بھیڑیں کینٹ کے علاقے طارق نسیم کی نقدی طلائی زیورات مریم منیر کی انگوٹھی چہلیک کے علاقے حمزہ خالد کی موٹرسائیکل عبداللہ کی نقدی و نو تولہ زیور قطب پور کے علاقے حمزہ علی کا موبائل عرفان کے کیمرہ جات حذیفہ کی ایل ای ڈی شاہ شمس کے علاقے غلام عباس کا موبائل ارشد حسین کا واٹر پمپ مجاہد اقبال کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے محمد بلال اور محمد مزمل کے موبائلزفونز چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید