• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین سیکورٹی خدشات، امریکا کا یورپ اور اتحادیوں پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مہاجرین سے متعلق سیکورٹی خدشات کے سلسلے میں امریکا نے یورپ اور اتحادیوں پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، سفارت کاروں کو امیگریشن جرائم اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دستاویز میں مہاجر پس منظر والے افراد کے جرائم کا حوالہ دیا گیا ہے۔ ایک سرکاری امریکی دستاویز کے مطابق واشنگٹن نے اپنے سفارت کاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یورپ اور دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ ملاقاتوں میں امیگریشن کے مسئلے اور اس سے جڑے سکیورٹی خدشات کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیں، خاص طور پر اُن پُرتشدد جرائم کا حوالہ دیں جنہیں امریکا "مہاجرتی پس منظر رکھنے والے افراد" کے ساتھ جوڑتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید