ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی جھونپڑ پٹی کو ریل ٹاؤن میں تباہ کن آگ بڑک اٹھنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ آگ پر قابو پانے میں16گھنٹے لگے۔ آتشزدگی سے1500جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق موسمی تباہی سے60ہزار خاندان متاثر اور بے گھر ہوئے ہیں۔