• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاٹا گروپ کا بی جے پی کو 75 کروڑ 80 لاکھ روپے کا عطیہ یا رشوت؟

کراچی ( جنگ نیوز) بھارت میں مالی فائدے کیلئےسیاسی جماعت کورشوت دینے کے ایک بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں بھارت کے بڑے صنعتی گروپ ٹاٹا نے بھارتی حکمران سیاسی جماعت بی جے پی کو 75 کروڑ80 لاکھ بھارتی روپوں کا عطیہ اس وقت دیا جب حکومت نے ٹاٹاگروپ کے دو سیمی کنڈکٹریونٹس کی منظوری دی تھی۔ بھارتی   میڈیا   کے مطابق ٹاٹا کے دو یونٹس — ایک گجرات (Dholera) میں سیمی کنڈکٹر فیکٹری، اور دوسرا آسام (Morigaon) میں سیمی کنڈکٹر اسیمبلی و ٹیسٹنگ یونٹ — کو سنّ 2024 میں منظوری ملی تھی۔ حکومت نے ان منصوبوں کو اربوں روپے کی سبسڈی دینے کا وعدہ کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید