کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا،کمشنر کراچی کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمر کے لیے دودھ کی قیمت 200 روپے، ہول سیلرز کےلیے 208 روپے اور ریٹیلرزکے لیے دودھ کی قیمت 220 روپے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل ریٹیل کی قیمت 200 روپے فی لیٹر تھی۔