• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے ’’اپنی زمین اپنا گھر‘‘اسکیم کا افتتاح کردیا

لاہور ( آن لائن ) پنجاب حکومت نے ’’اپنی زمین اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کے تحت 3 مرلہ رہائشی پلاٹس کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میں میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر بٹن دباکر ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔پروگرام کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں پنجاب کے 19 اضلاع کی 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 2 ہزار مستحق افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹس مل گئے۔
اہم خبریں سے مزید