• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٱچیف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر کا ماڈل ٹاؤن ہمک کا ہنگامی دورہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام آباد کے شہری علاقوں کی طرح دیہی علاقوں کو بھی صاف ستھرا رکھنے کےلئے اقدامات میں تیزی۔چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر و ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر انعم فاطمہ کا یونین کونسل 13کے علاقے ماڈل ٹائون ہمک کا دورہ۔صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کےلئے موقع پر احکامات دیئے۔ڈاکٹر انعم فاطمہ نے علاقے سے کچرا اُٹھانے کے نظام کو مزید بہتر کرنے۔بازار سے تجاوزات ہٹانے اور صفائی کےلئے سیکرٹری یونین کونسل کو ہدایات دیں۔اُنہوں نے اہل علاقہ کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ہر علاقے کو خوبصورت بنانا اولین ترجیح ہے۔ یونین کونسلز کے دوروں کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید