راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں، 16موٹر سائیکل غائب ہو گئے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے علاقوں میں 44وارادتیں ہوئیں اور لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری سرقہ باالجبر، چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی 37وارداتوں میں 13 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہو گئے، 4افراد سے گن پوائنٹ پران کے موٹرسائیکل چھین لئے گئے، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ رحمان آباد میں اسلحہ کی نوک پر رانا شفقت سےموبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑ چوک میں ریکوری آفیسر محمد عمیر وحید اورسیلز مین محمد سلمان شاکر سےگن پوائنٹ پرسگریٹ اور ویلو کا کاٹن اور ڈنڈے،ساڑھے تین لاکھ روپے، 2 موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ نیازی ٹاؤن میں محبوب سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 10ہزار روپے ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ للیال میں اسلام آباد پولیس کے ملازم اسامہ ظفر سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ہنڈا اور قیمتی اشیاء ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ریلوے روڈ پر اسلحہ کی نوک پرمحمد علی حسن سے ایک لاکھ 20ہزار روپے، تھانہ گوجرخان کے علاقہ کری ججوال میں اویس اور اس کے کزن علی حیدر سے اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل و قیمتی اشیاء ،تھانہ گوجر خان کے علاقہ میں محمد تبریز جاوید سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل 2025ماڈل، موبائل،کیش اور جیکٹ چھین لی گئی۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاو،3موٹر سائیکل چوری ، ایک موٹر سائیکل اور2 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے سے عبد الرحمان اور حسیب میر سے زیارت کے سٹاپ کے سامنے بیابانی دربار کیساتھ چھوٹی گلی میں دو موٹرسائیکل سوار نے گن پوائنٹ پرنقدی تقریباً 40ہزار، شناختی کارڈ اور 3اے ٹی ایم کارڈز، موٹرسائیکل کا سمارٹ کارڈ وغیرہ چھین لیکر فرار ہو گئے۔