• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی گوالمنڈی میں 6روز سے پانی کی عدم فراہمی، عوام شدید مشکلات کا شکار

راولپنڈی (جنگ نیوز) پرانی گوالمنڈی راولپنڈی میں پانچ چھ روز سے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وال خراب اور موٹر جل گئی ہے۔ جمعرات کے روز مقامی بور پر پانی بھرنے کے دوران لوگ آپس میں جھگڑتے بھی رہے۔ انہوں نے اسٹیشن کمانڈر اور کینٹ بورڈ راولپنڈی حکام سے اپیل کی کہ پانی کی سپلائی فوری بحال کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید