• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین چوک منصوبے کے 48 گرڈرز لانچنگ کا کام مکمل کر لیا گیا

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے) شاہین چوک منصوبے کے 48گرڈرز لانچنگ کا کام مکمل کر لیا گیا جبکہ باقی ماندہ گردڈرز لانچنگ کا کام بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ اسی طرح منصوبے میں شامل ریمپ ون کا 85 فیصد اور ریمپ ٹو کا تعمیراتی کام 30فیصد مکمل کرلیا گیا ،ان خیا لا ت کا چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے دورہ کے موقع پر کیا ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر روڈز سمیت کنسلٹنٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہین چوک منصوبے کے 48 گرڈرز لانچنگ کا کام مکمل کرلیا گیا جبکہ باقی ماندہ گردڈرز لانچنگ کا کام بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ اسی طرح منصوبے میں شامل ریمپ ون کا 85 فیصد اور ریمپ ٹو کا تعمیراتی کام 30فیصد مکمل کرلیا گیا ہے، شاہین چوک منصوبے سے ملحقہ نالوں کے پلوں کی تعمیر اور دیواروں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے ا ب تک تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں پر دن رات کام جاری رکھ کر ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منصوبے کی بیوٹیفکیشن کیلئے دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ، ڈیجیٹل بورڈز اور ایل ای ڈی لائٹس پر کام کے جلد آغاز کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایت دی، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریزیڈنٹ انجینئرز منصوبے پر جاری تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے زریعے اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔
اسلام آباد سے مزید