کراچی (نیوز ڈیسک) پوپ لیو کا استنبول کی بلیو مسجد کا دورہ، جوتے اتارے مگر دعا نہ کی۔ بطور کیتھولک رہنما پہلی بار مسلم عبادت گاہ گئے، اُنہیں امام اور مفتی نے مسجد کا تفصیلی دورہ کروایا۔
ویٹیکن کی پریس ریلیز میں غلطی، دعا اور استقبال کا دعویٰ بعد میں واپس لیا گیا، آیا صوفیہ نہیں گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پوپ لیو نے اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کے دوران استنبول کی تاریخی بلیو مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے احتراماً جوتے تو اتارے لیکن دعا نہیں کی۔