• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اور وزیراعظم کا ایشیا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آ باد( نیو ز ر پورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  جنوب مشرقی ایشیا میں شدید سیلاب کے باعث ہونے والے بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور لاکھوں افراد کی بے دخلی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کے روز اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ اس سانحے میں سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پاکستان کے عوام کے لیے انتہائی رنج کا باعث ہیں۔ انہوں نے انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں متاثرہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔
اہم خبریں سے مزید