• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

دادو ( نامہ نگار جاوید ناریجو) صدارتی ایوارڈ یافتہ اور برصغیر میں شہنائی کے فن سے عالمی شہرت رکھنے والے نامور فنکار استاد عبداللہ 72 برس کی عمر میں کوثری شہر میں واقع اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔ ان کی اہلیہ و بیٹے کے مطابق مرحوم کئی برسوں سے پھیپھڑوں اور دمے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ استاد عبداللہ کے سوگواران میں ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں۔ وہ کئی دہائیوں تک شہنائی کے فن سے اپنی الگ پہچان بنائے رکھے اور پاکستان، بھارت اور بنگلادیش بھر میں ان کے فن کو غیر معمولی پذیرائی حاصل رہی۔ انہوں نے متعدد قومی و بین الاقوامی ثقافتی میلوں میں شہنائی کا فن پیش کیا، جبکہ سندھی موسیقی کو نیا رنگ دینے اور شہنائی کے فروغ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے درجنوں شاگردوں کو تربیت دے کر اس کلاسیکی فن کو نئی نسل تک منتقل کیا۔ فن و ثقافت سے وابستہ حلقوں نے استاد عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے موسیقی کے میدان میں ایک ناقابلِ تلافی خلا پیدا ہو گیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج کوثری میں ان کے آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں ادا کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید